ٴامپورٹڈ سامان ریلیز نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز طلب

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے سٹس شاہد کریم نے بار بار یقین دہانی کے باوجود امپورٹڈ سامان ریلیز نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز کو طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین ایف بی ا?ر ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کریں، چیئرمین ایف بی ا?ر بتائیں کہ ان کا محکمہ عدالتی احکامات پر عملدرا?مد کیوں نہیں کرتا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چار کروڑ مالیت کا بیرون ملک سے درامدی سامان کسٹمز نے ریلیز نہ کیا، عدالت نے کسٹم حکام کو سامان ریلیز کرنے کے احکامات جاری کیے ،کسٹم حکام نے عدالتی حکم کے باوجود درامدی سامان ریلیز نہیں کیا ،عدالت چیئرمین ایف بی ا?ر اور ممبر کسٹمز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔