yافغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر درآمدی ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ پر اتفاق

م*افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں شامل اشیا کی سخت نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے،پاکستانی حکام

جمعرات 28 مارچ 2024 21:05

ئ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر درآمدی ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کے معاملہ کو مل جل کر حل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ،وزارت حکام کے مطابق سیکرٹری تجارت خرم آغا نے 24 سے 27 مارچ 2024 تک افغانستان کا دورہ کیا،افغانستان کے وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے دوطرفہ اور ٹرانزٹ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا،ترجیحی تجارتی معاہدے، تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لئے عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) پر عمل درآمدپر بات چیت کی گئی ،ملٹی ماڈل ایئر ٹرانزٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق امور کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا،افغان وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہم ان مسائل پر ہونے والی پیش رفت سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، تجارت اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں،دونوں حکام کے درمیان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے غیرملکی کرنسی کی لیکج پر بات چیت کی گئی،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں شامل اشیا کی سخت نگرانی کا بھی فیصلہ کیا گیا،کچھ اشیاء کنفیکشنری، چاکلیٹ، جوتے، مختلف مشینری، کمبل، گھریلو ٹیکسٹائل اور گارمنٹس پر 10 فیصد فیس عائد کی تھی، حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام کے معاملہ پر غوروغوض کیا ا س کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا،حکام کے مطابق افغانستان کی ٹرانزٹ ٹریڈ کی طلب ایک ارب ڈالر سے دو ارب ڈالر سالانہ ہے، درآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت دو ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں شامل اشیا کی سخت نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :