آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی فائرنگ کے معاملہ کا نوٹس لے لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے سے فائرنگ کے معاملہ کا آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لے لیا۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسلحہ سرکاری ہے یا نہیں تحقیقات کی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ اس طرح خوف و ہراس پھیلانے کا حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :