قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی کا پرانا ہسپتال چمن کا تفصیلی دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے آج پرانا ہسپتال چمن کا تفصیلی دورہ کیا ایک دن پہلے انہوں نے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن اور ایم این سی ایچ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا تھا اور آج انہوں نے پرانا ہسپتال چمن کا باقاعدہ تفصیلی دورہ کیا انہوں نے ایمرجنسی وارڈ شعبہ حادثات MSF کے دورے کے موقع پر تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ایم ایس ایف انچارج آصف خان اچکزئی نے قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی کو اجلاس میں ہسپتال کی سالانہ کارگردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا اجلاس میں ڈی پی او چمن شاہد جمیل کاکڑ اے ڈی سی محمد عارف کاکڑ، انتظامیہ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور سٹاف محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسرز اور میڈیا نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان نے اپنے دورے کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن کے محکمہ ہیلتھ کے شعبے کو مذید فعال اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائے انہوں نے کہا کہ شعبہ ہیلتھ میں کوتاہی غفلت سستی اور غیر حاضری کی کوئی گنجائش اور تمام ڈاکٹرز اور سٹاف وقت کی پابندی کریں یہ ایک ایسا شعبہ ہے کہ اس کا براہ راست تعلق عوام کی صحت سے ہے اور عوام کی بروقت علاج ومعالجہ اور طبی سہولیات پہنچانا تمام متعلقہ اداروں اور افسران کی ذمہ داری ہے تمام آفیسران اور اسٹاف کا ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال بنانا اور پرائم ٹائم کی پابندی کرنا بے حد لازمی ہے انہوں نے کہا کہ غیر حاضری کے حوالے سے ہم کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے اسلئے ڈاکٹرز اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے بصورتِ دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی کو ہیلتھ آفیسرز نے اپنی تجاویز پیش کئے۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے کہا کہ وہ تمام متعلقہ فورمز پر ہسپتالوں کی بہتری کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اور انھیں ممکنہ حد تک سہولیات پہچانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سیکرٹری صحت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو محکمہ صحت کو درپیش مسائل کی حل اور تمام ضروری آلات کی فراہمی اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی درخواست اور جدو جہد کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ تمام متعلقہ فورمز پر محکمہ صحت چمن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوشش اور کردار ادا کریں گے۔