سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان

آئندہ ہفتے ایسٹر اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تعطیلات ہوں گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مارچ 2024 23:07

سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2024ء) سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان، آئندہ ہفتے ایسٹر اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تعطیلات ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایسٹر پر پیر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے جمعرات کو سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جبکہ سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔