وزیر خارجہ سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا

جمعرات 28 مارچ 2024 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔