اسلام آباد،راہزنی و مو ٹر سائیکل چوری میں مطلو ب گر وہ کے دو ارکان گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے 4مو ٹر سائیکل، مو با ئل فون، آہنی مکا اور خنجربرآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے رہزنی اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملو ث سپنے گر وہ کے دو ارکان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کے 04 مو ٹر سائیکل، مو بائل فون، آ ہنی مکا اور خنجر برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شناخت وقار احمد اور شہریا ر عرف سپنے کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،"پکار- "15 یا"آئی سی ٹی "15ایپ پر اطلا ع کریں۔

متعلقہ عنوان :