راولپنڈی، یونین کونسل گرجا چاکرہ کے مرکزی روڈ کی پلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) یونین کونسل گرجا چاکرہ کے مرکزی روڈ کی پلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ،کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ، ٹریفک روانی میں رکاوٹ کے باعث عوامی مشکلات بڑھ گئیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کے مطابق ٹوٹ پھوٹ کی شکارگرجا گائوں کی مین پلی کی فوری طور پر ازسر نو تعمیر نہ کی گئی تو علاقے کا رابطہ شہر کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوجائے گا ۔شہریوں نے حکام سے اپیل کی کہ ضلع کونسل راولپنڈی کی جانب سے جاری لنک روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مین پلی کی بھی ازسر نو تعمیر کی جائے تاکہ لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادیوں کے مکینوں کی سفری مشکلات دور ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :