ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے جی ایس ایم اے کنٹری لیڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سائرہ فیصل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔سائرہ فیصل نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، انوویشن اور سٹارٹ اپس ایکوسسٹم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق سائرہ فیصل نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کو جی ایس ایم اے کی ورکنگ اور مستقبل کے پروگرامز اور وزارت آئی ٹی کے ساتھ کوآرڈینیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا گروپ نائب صدر ای کامرس گیٹ وے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی عمیر نظام نے بھی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملاقات کی۔عمیر نظام نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو اپریل میں ہونے والے ٹیک ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا۔2024 کے انعقاد کے حوالے سے بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :