2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران مقامی شہریوں اور غیرملکیوں میں بے روزگاری کی شرح میں سالانہ بنیاد پر 4.4 فیصد کمی واقع ہوئی،سعودی ادارہ شماریات

جمعہ 29 مارچ 2024 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ملک میں مقامی اور غیرملکیوں میں بے روزگاری کی شرح میں سالانہ بنیاد پر 4.4 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری لیبر مارکیٹ کے اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس سعودی شہریوں میں بے روزگاری میں 7.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،اس عرصے میں سعودی خواتین میں بھی بے روزگاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :