اسرائیل کو کوئی ہتھیار دینے کو تیار نہیں ہیں،امریکی جنرل

حماس کو ختم کرنا اسرائیل کے لیے ایک چیلنج ہوگا، جنرل سی کیو بران

جمعہ 29 مارچ 2024 11:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اعلی امریکی فوجی جنرل نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیل کو وہ تمام ہتھیار فراہم نہیں کیے جن کی اس نے درخواست کی تھی جس کی ایک وجہ یہ تھی کہ امریکا اِس وقت اس پر آمادہ نہیں تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل سی کیو بران نے صحافیوں کو بتایا کہ حماس کو ختم کرنا اسرائیل کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

(جاری ہے)

جہاں تک ہتھیاروں کا تعلق ہے تو اسرائیل کو وہ سب کچھ فراہم نہیں کیا گیا جو وہ چاہتا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ ہم یا تو فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ امریکہ ان میں سے کچھ دیگر صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ ابھی نہیں۔بران نے کہا کہ اسرائیل نے شہریوں کے تحفظ کے لیے اسرائیلی منصوبے کے بارے میں وسیع تفصیلات فراہم کی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا، ہمیں شاید تھوڑی اور تفصیل کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :