رفح میں داخلے کی تیاری کر رہے ہیں،یاہو کی یرغمالیوں کے اہلخانہ سے گفتگو

امریکہ کی منظوری ہو یا نہیں وہ اس آپریشن کے لیے آگے بڑھیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 29 مارچ 2024 11:15

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال فوجیوں کے اہل خانہ کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے اور وہ اپنے کسی فوجی کو وہاں نہیں چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہاکہ صرف فوجی دبا ہی زیر حراست افراد کی رہائی کی ضمانت دے گا۔ یاہو نے کہا مسلسل فوجی دبائو ڈال رہے ہیں اور یہ جاری رکھیں گے، یہی دبا یرغمالیوں کی واپسی کی ضمانت دیتا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ واشنگٹن کی منظوری ہو یا نہیں وہ اس آپریشن کے لیے آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :