شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملہ،36افرادہلاک

حملے میں لبنان اہلکاروں کونشانہ بنایاگیا،دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں

جمعہ 29 مارچ 2024 11:15

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ شام پر بھی بمباری کرنا شروع کر دی، شام کے شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے پانچ ارکان سمیت 36افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ حلب پر اسرائیل اور حزب اللہ کے فائٹرز کے درمیان کے حملوں کے بعد متعدد شہری اور فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، اسرائیلی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعوی کیا کہ انہوں نے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع نے انہیں بتایا کہ جمعہ کو علی الصباح ہونے والے حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے پانچ جنگجو مارے گئے ۔