فرانس نے اونرواکے لیے مشروط فنڈنگ کا اعلان کر دیا

طے شدہ شیڈول کے مطابق نئی قسط ماہ اپریل میں فرانس پر واجب الادا ہو گی ،حکام

جمعہ 29 مارچ 2024 12:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) فرانس نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے دوران اونرواکو 32 ملین ڈالر سے زائد کی فنڈنگ کی جائے گی تاکہ وہ غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں اپنی ریلیف سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھ سکے تاہم فرانس نے کہاہے کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اقوام متحدہ کی یہ ایجنسی طے شدہ قانون ضابطے اور اصولوں کے مطابق ہی متاثرہ افراد کی امداد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے حکام نے کہاکہ اس سلسلے میں اونروا کے لیے لازم ہو گا کہ وہ مناسب شرائط کو پورا کر رہی ہو۔ یہ بات فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیمائن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی ۔تاہم وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے یہ ابھی نہیں بتایا گیا کہ فرانس اس سلے میں اگلی قسط اونرواکو کب تک ادا کرے گا کیونکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق نئی قسط ماہ اپریل میں فرانس پر واجب الادا ہو گی ۔