چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے تعلیم بنیادی اہمیت کی حامل ہے، اے اے سی حویلیاں

جمعہ 29 مارچ 2024 12:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) علامہ اقبال پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں میں جونیئر سیکشن کی سالانہ گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنیٰ اقبال تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے تعلیم بنیادی اہمیت کی حامل ہے، آپ آگے بڑھنے کےلئے جس چیز کا بھی انتخاب کریں گے اس میں تعلیم کی اہمیت نمایاں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہم تعلیمی میدان میں ابھی بہت پیچھے ہیں، ہمیں اس حوالہ سے بہت محنت کی ضرورت ہے، ہمیں سب سے زیادہ توجہ اس وقت تعلیم پر دینا ہو گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں نے بورڈ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ جونیئر کلاسز کے ینگ اقبالینز نے غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ والدین نے اساتذہ اور انتظامیہ کی محنت اور لگن کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :