سرگودھا ڈویژن میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 89 لاکھ روپے جرمانہ عائد

جمعہ 29 مارچ 2024 12:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن سرگودھا ٹاسک فورس کی ٹیم نے علاقے میں گیس کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیاہے۔ ایگزیکٹو انجینئر ایس این جی پی ایل محمد عبداللہ کے مطابق مالی سال24-2023کے دوران گیس چوروں کے خلاف کل4 ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ گیس چوری ایکٹ 2016 ء کے تحت شق 462-E (ناقابل ضمانت) کے تحت مقدمات درج کیے گئے اور گیس چوری پر 1.4 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ انڈر بلنگ پر 7.5 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گیس چوری کے خلاف موصول ہونے والی تمام اطلاعات پر فوری ردعمل دیا گیا اور ایس این جی پی ایل انتظامیہ نے عزم کیا کہ کسی بھی گیس چوری پر کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ گیس چوری کے خلاف 1199 اور 048-224401 پر معلومات شیئر کریں جبکہ مخبر کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :