سیالکوٹ، پراپرٹی کے جعلی کاغذات بنا نے کے الزام میں 3افراد گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 12:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کےمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری میں پولیس نے جعلی انگوٹھے لگا کر معاہدہ بیعہ نامہ تیار کرنے کے الزم میں نسیم ورک ،ادریس ورک اور ناصر علی کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان جائیدادوں کے جعلی کاغذات بنا کر ایک ہی پراپرٹی متعدد افراد کو فروخت کرنے میں ملوث تھے ۔پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :