پی ایچ اے ، فیصل آباد میں 50 ہزاد پودے لگانے کے ٹارگٹ پر عمل درآمد جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 13:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر(پی ایچ اے )ضمیر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق فیصل آباد شہر میں رواں سیزن مارچ، اپریل میں 50 ہزار پودے لگانے کے ٹارگٹ پر عمل در آمد جاری ہے اور اس سلسلےمیں شہر بھر میں مختلف انواع و اقسام کے پھولدار و پھلدارپودے لگا ئے جا رہے ہیں جبکہ تمام پودوں کی مکمل جیو ٹیگنگ بھی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سر سبز و شاداب فیصل آباد ہمارا مشن ہے اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے علاوہ صفائی ستھرائی، مینٹی ننس اور دیگر ہارٹیکلچر ایکٹیویٹز کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرین پنجاب مہم کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے میاواکی فارسٹیشن کا کام جاری ہے جس کے تحت جناح ٹاؤن اور غلام محمد آباد کے علاقوں سمیت دیگر جگہوں پر بھی پودے لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے پی ایچ اے کا تمام عملہ پوری طرح متحرک ہے او روہ امید کرتے ہیں کہ مقررکردہ ٹارگٹ کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے حا صل کر لیا جائے گا۔