اپر کوہستان پولیس کی ضلع بھر میں ناکہ بندیاں اور سخت سکیورٹی چیکنگ

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) اپر کوہستان پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں اور سخت سکیورٹی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ محمد سلیمان خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے، ضلع کے تمام انٹری پوائنٹس سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کرنے اور مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے،۔

جنرل ہولڈ اپ کے دوران تمام ناکہ بندی پوائنٹس پر گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او محمد سلیمان خان نے عوام سے تعاون اور شہریوں کو اپنے اردگرد کے علاقوں پر نظر رکھنے، کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کنٹرول پر دینے کی اپیل کی ہے جبکہ پولیس افسران اور جوانوں کو عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے اور سکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :