سیالکوٹ، گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کا گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گزشتہ روز اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے اپنی مقررہ حدود میں واقع دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں میں مجموعی طور پر 2ہزار 149 پرائس چیکنگ کی انسپکشنز کیں اور 72 تاجروں کو پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے کی پاداش میں 2 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ کیا جو ان سے موقع پر ہی وصول کرلیا گیا اور 2 دکانداروں پر پرائس ایکٹ کے مقدمہ درج کروا دیا اس کے علاوہ 2دکانوں کو سربمہر کیا گیا اور 5 ناجائز منافع خوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :