قصور,پتنگیں بنانے والی فیکٹری سے بڑی کھیپ پکڑ لی گئی، 600 پتنگیں اور 02 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال برآمد، 02 ملزم گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 14:00

قصور.29 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) قصورمیں پتنگیں بنانے والی فیکٹری سے بڑی کھیپ پکڑ لی گئی، 600 پتنگیں اور 02 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال برآمد، 02 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصورنے”اے پی پی“کوبتایاکہ ڈی پی او قصور کی ہدایت پر پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ‘ڈی ایس پی سی آئی اے سلیم اللہ لاشاری اور سب انسپکٹر نبیل احمد پر مشتمل ٹیم نے کھڈیاں کے علاقے سے پتنگ سازی کی فیکٹری پکڑ لی‘فیکٹری سے تیار شدہ 600 پتنگیں جبکہ 02 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال برآمد اور قصور کے رہائشی دو ملزمان شہزاد ولد عبد الستار اور اکمل عرف باؤ مسیح کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے کھڈیاں کے علاقہ میں پتنگیں بنانے کی ایک فیکٹری بنا رکھی تھی جو قصور سمیت دیگر اضلاع کو پتنگیں سپلائی کرتے تھے‘ملزمان کے خلاف تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج جبکہ پتنگ فروشی کی چین توڑنے کےلئے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے سی آئی اے ٹیموں کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔