واپڈانے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

جمعہ 29 مارچ 2024 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد19 ہزار500 کیوسک اور اخراج35 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد16 ہزار 800کیوسک اور اخراج16 ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد23 ہزار900 کیوسک اور اخراج 23 ہزار900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک اور اخراج28 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1416.13 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.199ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1066.40 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.108 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.10 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :