آر پی او شیخوپورہ ر کا ننکانہ کا دورہ، پولیس انٹرنشپ پروگرام کے طلبا و طالبات سے تعارفی ملاقات کی

جمعہ 29 مارچ 2024 14:20

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ کا دورہ کیا ۔ پولیس لائن آمد پر ڈی پی او صاعد عزیز نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ آر پی او کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او نے ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ یاد گار شہدا پر سلامی دی، یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

آر پی او اطہر اسماعیل نے پولیس انٹرنشپ پروگرام کے7 ویں سیشن کے طلبا و طالبات سے تعارفی ملاقات کی اور کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس انٹرنشپ پروگرام کا مقصد معاشرے میں طالب علموں کے ذریعے قانون کی آگاہی پھیلانا ہے، ہمارے فرائض دوسروں کے حقوق ہیں اور دوسروں کے فرائض ہمارے حقوق ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے کمیونٹی پالیسنگ بہت اہمیت کی حامل ہے، طالب علم پولیس انٹرنشپ کے ذریعے پبلک میں قوانین کی پابندی کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :