بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا  کے انتقال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اورصبر جمیل کی دعاکی۔انہوں نے کہا کہ ارشاد احمد سرویا مرحوم پارٹی کے ایک ثابت قدم و جانثار پیروکار تھے،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ ارشاد احمد سرویا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔