ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعہ 29 مارچ 2024 15:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)شعیب علی نے کہا ہے کہ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کےخلاف کارروائیاں تیز کریں۔ عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ دلانے کے لئے ہرسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر ہر پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :