چین اور سینیگال کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، چینی صدر

جمعہ 29 مارچ 2024 15:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے بسیروؤ دیومایی فائی کو جمہوریہ سینیگال کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام میں کہا کہ چین اور سینیگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے۔ عملی تعاون کے وافر ثمرات حاصل ہوئے اور بین الاقوامی امور میں قریبی تعاون جاری رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین افریقہ تعاون پر فورم کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے فریقین اس سال چین میں چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ میں چین سینیگال تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتاہوں اور نو منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ ایک دوسرے کی مدد کی جا سکے، چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی جا سکے، چین سینگال تعلقات اور چین افریقہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :