چین کی خاتون اول کا بیجنگ میں جرمن ہائی اسکول کا دورہ اساتذہ اور طلبا کے نمائندوں سے ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 15:54

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں جرمن ہائی اسکول میں " چائنیز کوئر آف دی برگ " کے اساتذہ اور طلبا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ سب کی مشترکہ کوششوں سے کوائر نے چین جرمنی ثقافتی تبادلوں کا پل تعمیر کیا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبا چینیوں کے لئے نئی دنیا کھولنے کے لئے موسیقی کا استعمال کر یں گے ، خوبصورت دھنوں میں چینی ثقافت کی کشش کو محسوس کریں گے ، اور چین جرمنی دوستی میں نئی نسل کے سفیر بنیں گے ۔

کوئر ایسوسی ایشن کے صدر ملمین نے پھنگ لی یوان کی کوئر کی دیکھ بھال اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "چینی زبان سیکھنے میں گانے کے ذریعے ،جرمن نوجوان چین کو سمجھتے ہیں اور محبت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ فعال طور پر موسیقی اور چینی زبان کے مابین تبادلے کا پل تعمیر کرتے رہیں گے ،تاکہ جرمن اور چینی نوجوانوں کے مابین باہمی تفہیم اور دوستی کو مسلسل آگے بڑھایا جائے گا ۔اس موقع پر طلبا نے پھنگ لی یوان کو ایک یادگاری فوٹو البم پیش کیا جس میں پھنگ لی یوان کے کوائر کے ساتھ 10 سالہ دوستانہ تبادلوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ پھنگ لی یوان نے طالب علموں کو ایک چینی خطاطی کا فن پارہ پیش کرتے ہوئے چینی زبان سیکھنے کے عمل میں ان کی حوصلہ افزائی کی ۔