ایئر سیال سیالکوٹ کی پہچان اور پاکستان کا فخر ہے،ریاض الدین شیخ

جمعہ 29 مارچ 2024 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) چیئر مین اتحاد فاؤنڈر گروپ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت ریاض الدین شیخ نے کہا کہ سیالکوٹ کی پہچان اور پاکستان کا فخرایئر سیال نے اپنی کار کردگی کی بنیاد پر وطن عزیز کی بہترین فضائی ائر لائن کا مقام حاصل کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین ائیر سیال فضل جیلانی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایئر سیال مڈل ایسٹ میں کامیابی کے بعد اب یورپ،امریکہ اور کینیڈا کے لئے بھی اپنی سروس شروع کر کے ایک مزید اہم سنگ میل طے کرئے گی اور دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے گی۔افطار ڈنر میں ڈائریکٹر ائر سیال شیخ عمر سیٹھی ، حافظ شیخ جنید شاہد عمران شاہد ڈائریکٹر کرکٹ بورڈ خرم عبد اللہ نیازی اور چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور سمیت سیالکوٹ کے معروف صنعت کاروں نے شرکت کی۔