وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

جمعہ 29 مارچ 2024 16:34

وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس دور ان باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے متعلق گفتگو کی گئی، فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں، آذربائیجان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس کے تبادلے سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں آذربائیجان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی طرف گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :