عدالت نے بیوی کادوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے معاملے پر ملزمان کو یکم اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نجی اپارٹمنٹس میں بیوی کادوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے معاملے پر ملزمان کو یکم اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں نجی اپارٹمنٹس میں بیوی کا دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے ملزمہ شیریں اور اسامہ کو عدالت میں پیش کردیا۔تفتیشی افسر نے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کا سی آر او نکلوانا ہے ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرنا ہے۔4 مارچ کو نجی اپارٹمنٹس میں جہانزیب ملک نامی شخص کی گھر سے سر پر گولی لگی لاش ملی تھی۔واقعے کے بعد سے مقتول کی بیوی گھر سے غائب تھی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اسامہ نجی اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ ہے مقتول کی بیوی اور اسامہ کی دوستی تھی۔ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت ملک جہانزیب کا قتل کیا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو یکم اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔