فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک

جمعہ 29 مارچ 2024 16:48

فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان کے معروف اسلامی مالیاتی ادارے فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے صحت کہانی کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کا مقصد علاج معالجے کے مسائل کے لیے ایک ون اسٹاپ ٹیلی میڈیسن سلوشن فراہم کرنا ہے۔ اس اشترک کے ذریعے فیصل بینک کارڈ ہولڈرز صحت کہانی کی جانب سے پیش کی جانے والی علاج معالجے کی مختلف خدمات پر 25 فیصد تک کی خصوصی مراعات اور رعایت حاصل کرسکیں گے۔

فیصل بینک میں اًن سیکیورڈ بزنس اینڈ کارڈز کے سربراہ محمد فیروز خان کا صحت کہانی سے شراکت داری پر کہنا ہے کہ آج بڑے پیمانے پر ایک ایسے تعاون کی شروعات ہوئی ہے جو مالی لین دین سے بالاتر ہے۔ یہ ہمارے صارفین اور اُن کمیونیٹیز کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے ہماری لگن کی عکاسی کرتا ہے جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا پختہ یقین ہے کہ صحت کی معیاری سہولت کی فراہمی ہر کسی کی پہنچ میں ہونی چاہیے اور صحت کہانی کے ساتھ ہمارا تعاون اس مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

صحت کہانی کی سی ای او اور شریک بانی ڈاکٹر سارہ سعید خرم نے بغیر کسی تفریق علاج معالجے کی سہولتوں تک سب کی رسائی یقینی بنانے کے ادارے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیصل بینک سے شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فیصل بینک کے ساتھ ہمارا تعاون ہمیں زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک پہنچنے کے قابل بنائے گا۔ اپنے کنزیومر اًیپ کے ذریعے ہم فیصل بینک کارڈ ہولڈرز کو خصوصی رعایت فراہم کرتے ہیں، جس کا مقصد علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنا اور استطاعت وشمولیت کو بڑھانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس تعاون سے فائدہ اٹھاسکیں۔

ملک بھر میں فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے یہ شراکت داری ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے معیاری علاج معالجے کی سہولتوں کو قابل رسائی اور سستا بنایا جائے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب صحت کہانی ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ادارو ں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :