لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 16:54

لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

15کال موصول ہونے پر ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او انسپکٹر قمر عباس کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچے کی بازیابی کی ہدایات جاری کیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کو زنجیر سے باندھنے اور تشدد کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے 12 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان دکاندار فاروق اور عدنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے کمسن بچے کو زنجیر سے باندھا ہوا ہے اور تشدد کر رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف کمسن بچے کو ملازمت پر رکھنے، حبس بیجا میں رکھنے، زنجیرسے باندھ کر تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :