میرپورخاص پولیس کی کارروائی،مورتیاں چرانے والا گروہ گرفتار اور مال مسروقہ برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 16:54

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) میرپورخاص پولیس نے کارروائی کرکے گزشتہ سال مورتیاں چورانے واالے گروہ کو گرفتار کرلیا اور چوری کی گئی مورتیاں برآمد کرلی ہیں، پولیس اسٹیشن مہران نے حدود سیڈ فارم روڈ ہندو برادری کے مسان شیو مندر سے 22دسمبر2023 کو چوکیداراحمد بلوچ کو شدید زخمی کرکے قیمتی مورتیوں کی ڈکیتی کرنے والا منظم گروہ گرفتار کرلیا اور چوری شدہ مورتیاں بر آمد کرلی ہیں۔

ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انکی جانب سے چارج سنبھالنے کے بعد ٹیم تشکیل دی جس میں انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری اور انچارج ڈی آئی سی انسپیکٹر غلام حسین سدایو، ایس ایچ او تھانہ مہران انسپیکٹر عبدالمجید گرگیج ہمراہ ٹیم نے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے چھینا گیا سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزمان سے مندر کی ڈکیٹی کے علاوہ مختلف اوقات میں چھینے گئے (09)موبائل فون بھی برآمد کر لئے ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ عبدالرازق عرف طالبان، محمد عمر ، محمد عدنان اور عاطف عرف موسٰی کو گرفتار کرکے ملزمان سے دوران ڈکیتی چھینا گیا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان مہران پولیس اسٹیشن کو مطلوب تھے۔\378