ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جمعہ 29 مارچ 2024 16:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پبلک سکول (ڈی پی ایس )میں گزشتہ روز سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد ارشد بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمنسٹریٹرمحمد جہانگیر چوپڑا ، ممبران بورڈ آف گورنر ، اساتذہ ، والدین ، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سالانہ امتحانات 2024میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں کیش پرائز ، میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ایس سکول کی کارکردگی کو سراہا اور طلباء و طالبات کو مزید محنت کرنے اور آگے بڑھنے کی تاکید کی ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل ، ایڈمنسٹریٹر اور اساتذہ میں بھی شیلڈ تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :