راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم امریز خان کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 29 مارچ 2024 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم امریز خان کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، مجرم کو پیرودھائی پولیس نے گزشتہ سال ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

پیرودھائی پولیس نے مجرم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی مؤثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او نے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔