حج 2024کے موقع پر حجاز مقدس میں فرائض سرانجام دینے والے معاونین کے انتخاب کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے نتائج کا اعلان

جمعہ 29 مارچ 2024 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) حج 2024کے موقع پر حجاز مقدس میں فرائض سرانجام دینے والے معاونین کے انتخاب کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ سروس ( این ٹی ایس ) کی جانب سے بھجوائی گئی منتخب امیدواروں کی فہرست کے مطابق فزیکل ٹیسٹ یکم اور دو اپریل کو ہوں گے ، تمام امیدواروں کو ان کے ٹیسٹ کے مقام کی اطلاع کر دی جائے گی جس کے بعد فزیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔وزارت کے ترجمان کے مطابق رواں سال حجا ز مقدس میں خدمات سر انجام دینے والے معاونین کی تربیت کا باقاعدہ شیڈول عید کے بعد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :