آر پی او شیخوپورہ کا ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ ،آر پی او کی ڈی پی او دفتر میں پولیس انٹرن شپ پروگرام کے طلباء و طالبات سے تعارفی ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 17:08

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا ہے، پولیس لائن آمد پر ڈی پی او صاعد عزیز نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ آر پی او کا استقبال کیا، تفصیل کے مطابق آر پی او شیخوپورہ رینج نے ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ یاد گار شہداء پر سلامی دی، شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

آر پی او نے ڈی پی او دفتر میں پولیس انٹرن شپ پروگرام کے ساتویں سیشن کے طلباء و طالبات سے تعارفی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے آر پی او کو پولیس انٹرن شپ پروگرام کے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او نے طلباء و طالبات کے ساتھ کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آر پی او نےاے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کے دوران کہاکہ پولیس انٹرن شپ پروگرام کا مقصد معاشرے میں طالب علموں کے ذریعے قانون کی آگاہی پھیلانا ہے، ہمارے فرائض دوسروں کے حقوق ہیں اور دوسروں کے فرائض ہمارے حقوق ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے کمیونٹی پالیسنگ بہت اہمیت کی حامل ہے، طالب علم پولیس انٹرن شپ کے ذریعے پبلک میں قوانین کی پابندی کے متعلق آگاہی فراہم کریں، ریجن پولیس کی ویلفیئر اور مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :