ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے ایسٹر ڈے کی تقریبات کے موقع پر ضلع بھر میں مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 29 مارچ 2024 17:08

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی جانب سے ایسٹر ڈے کی تقریبات کے موقع پر ضلع بھر میں مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق ایسٹر ڈے کی تقریبات پر 410 افسران اور اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، عبادت کیلئے چرچ میں آنے والے شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد عبادت گاہ میں جانے کی اجازت دی جائے گی، مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود کریں گے، ایسٹر ڈے کی عبادات کے دوران چرچز کے گردونواح میں موثر گشت جاری رکھتے ہوئے مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جائے گی، تمام چرچز پر ایلیٹ فورس کے مسلح و چاق و چوبند دستے بھی سیکیورٹی پر مامور کیے گئے ہیں،مسیحی برادری کا تحفظ اور رسومات کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :