عارف والا پولیس نے کارروائی،12سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 17:10

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) عارف والا پولیس نے کارروائی کرکے 12سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے والے وباش نوجوان ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق محلہ محمدپورہ کی رہائشی بشریٰ ارشد دختر منظور علی کے 12سالہ بیٹے محمد اسدکو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اوباش نوجوان جاوید سکنہ محلہ مظفرآباد ورغلاکر بھٹہ نمبر2 کے گھر میں لے جاکر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا ،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی عارفوالا محمد اشرف بھٹی نے بتایا کہ اوباش جاوید کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :