لاہورہائیکورٹ ، عمران ریاض پرمقدمات کی تفصیلات کے لیے نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹسز جاری،جواب طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے صحافی عمران ریاض کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار عمران ریاض پر درج مقدمات اور انکوائریز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا،استدعا ہے کہ عدالت متعلقہ حکام سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔