انسانی حقوق کے تحفظ وترویج کےلئے موجود پالیسی پر نظر ثانی ناگزیر ہے،ناظم اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی حقوق

جمعہ 29 مارچ 2024 17:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) انسانی حقوق کے تحفظ وترویج کےلئے موجود پالیسی کو نظر ثانی کرنا ناگزیر ہے۔ ناظم اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی وحقوق۔نظامت اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی حقوق بلوچستان میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بین الاقوامی اور ملکی این جی اوز ،انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ سماجی بہبود وانسانی حقوق نے کی، شرکاءکو بتایا گیا کہ انسانی کے تحفظ وترویج کےلئے 2021کی پالیسی کا جائزہ لینا لازمی ہے تاکہ موجود حالات کے مطابق ایک نئی پالیسی تشکیل دی جاسکے اور اس پالیسی کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ وترویج کےلئے سرگرمیاں ترتیب دی جائے ۔اجلاس میں موجود انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے این جی اوزاور اداروں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق ہوا۔ اس ورکنگ گروپ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی یہ ذیلی کمیٹی جلد از انسانی حقوق کے ایکشن پلان ترتیب دے کر اہداف مقرر کرکے ورکنگ گروپ کے سامنے پیش کرے گی اور ورکنگ گروپ تجاویز لے کر حتمی منظوری دے گی۔

متعلقہ عنوان :