بھارتیوں کو’ سی اے اے‘ کیخلاف متحدہ ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے، سوشلسٹ پارٹی

جمعہ 29 مارچ 2024 18:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سوشلسٹ پارٹی انڈیا (ایس پی آئی) نے شہریت ترمیمی قانون کو شہریوں کے حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کالے قانون کے خلاف متحدہ ہو کر جدوجہد کریں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشلسٹ پارٹی (انڈیا) نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سے مسلم شہری خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں اور اس کے نفاذ سے بھارت کے شمال مشرقی علاقے عدم استحکام کا شکار ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ قانون انتہائی نقصان دہ ہے اور ایس پی آئی اسکی سخت مخالف ہے۔