ملک میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل لمحہ فکریہ ہیں،اسلم فاروقی

حکمرانوں سے لیکر نیچے تک سب کرپٹ ہیں سب کے سب مال بنا رہے ہیں، علامہ عبد الخالق

جمعہ 29 مارچ 2024 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان، انسانی حقوق کی علمبردار نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی)کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک میں عوامی مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے بلکہ یہ مسلسل بڑھتے ہی جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے وہ شہر قائد کے علاقے گارڈن ایسٹ میں نماز جمعہ کے بعد عالم دین علامہ عبد الخالق فریدی سے عوامی مسائل پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پر علامہ عبد الخالق فریدی نے کہا کہ اسلامی اور فلاحی ریاست میں بنیادی حقوق و سہولیات عوام کو تسلسل کے ساتھ ملنے چاہئے مگر بدقسمتی سے ملک پاکستان اسلامی اور فلاحی ریاست دونوں ہونے کے باوجود عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہے جس کی وجہ سے عوام مسائل کے انبار تلے بری طرح سے دبی ہوئے ہے حالانکہ ملک میں جمہوری حکومت ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ و حکومتی محکمے اور ادارے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن افسوس انہیں عوام کے مسائل کا کوئی خیال نہیں یہ صرف مال بنا رہے ہیں دوسری طرف ہمارا نظام انصاف بھی سست روی کا شکار ہے اور اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ حکمرانوں سے لیکر نیچے تک سب کرپٹ ہیں سب کے سب مال بنا رہے ہیں تاہم کرپٹ حکمرانوں اور مافیا کے خلاف عوام کو چاہئے کہ عوامی دبا کے ذریعے دبا بڑھاتے رہیں اسلام کی روشنی میں بھی عوام کو حکمرانوں کا احتساب کرنے کا پورا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :