بجلی چوری کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

جمعہ 29 مارچ 2024 19:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بجلی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی، لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بجلی چوری کی روک تھام، واجبات کی ریکوری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے جلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احمد مغیث، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحویلیاں لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، ایکسین پیسکو عطاء الرحمن، ایکسین پیسکو میاں ضیائاللہ،ڈی ایس پی پولیس محمد نزیر، ایس ڈی او دھمتوڑ محبوب اللہ، ایس ڈی او جناح آباد2 انجینئر محمد قاسم، ایس ڈی او نواں شہر محمد اظہر، ایس ڈی او سٹی 2 عابد فاروق اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکو پیسکو کی جانب سے کارکردگی اور بجلی چوری نادھندگان کے خلاف کاروائی کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے بجلی چوری اور واجبات کی وصولی کو مزید بہتر بنانے، کوارڈینیشن اور بجلی چوروں، نادھندگان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تمام مجسٹریٹس، پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ باہمی تعاون کے زریعے پیشہ وارانہ طور پر کام کرتے ہوئے ضلع بھر میں تمام مقامات کا معائنہ اوربجلی چوری پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :