انٹر بینک میں جمعہ کورو پے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر گئی

جمعہ 29 مارچ 2024 22:08

انٹر بینک میں جمعہ کورو پے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) انٹر بینک میں جمعہ کورو پے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر278.15روپے سے بڑھ کر278.30روپے ہو گئی جبکہ 14پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر280.41روپے سے گھٹ کر280.27روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.43روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر301.90روپے سے گھٹ کر300.47روپے ہو گئی اسی طرح 45پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر352.34روپے سے کم ہو کر351.89روپے پر آ گئی ۔#

متعلقہ عنوان :