آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرمی نے وویمنز ، واپڈا، نیوی نے مینز ڈیپارٹمنٹل میچز جیت لئے

جمعہ 29 مارچ 2024 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہیں۔ وویمنز کیٹگری میں آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا اور نیوی نے کامیابیاں حاصل کرلیں ۔

(جاری ہے)

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ک سرپرستی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے مقابلوں میں آرمی نے اے کے وائٹ کے خلاف شاندار کھیل کی بدولت 3-16پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔

آرمی کی آمنہ محسن نے 6اور ایمن ریاض نے چار پوائنٹس سکو ر کئے ۔ دوسرے میچ میں لائیکنز اے نےفرحانہ ناز کے پانچ اور فریحہ مشتاق کے تین پوائنٹس کی بدولت لائیکنز جونیئرز کے خلاف 2-11پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں لائیکنز بی نے اے کے پرپل کو 2-6پوائنٹس شکست دی۔مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا گرین نے آرمی بلیو کے خلاف 11-21پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ واپڈا کے زین الحسن نے 11، زاہد عارف نے 5پوائنٹ سکور کئے۔