صارفین اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب تحفظ صارف کونسل اورذیلی اداروں سے رابطہ کریں،عاصم اعوان

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سیکرٹری انڈسٹریزگورنمنٹ آف پنجاب احسان بھٹہ کے احکامات اور ڈائریکٹرپنجاب تحفظ صارف کونسل پنجاب محموداحمد بھٹی کی ہدایات کے مطابق پنجاب تحفظ صارف قانون2005اوراس کے تحت قائم اداروں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس، ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کونسلزواتھارٹیز کی آگاہی مہم کے سلسلے میں جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پنجاب کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ناصرمن اللہ کی دعوت پرعاصم علی اعوان اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل پنجاب تحفظ صارف کونسل نے فیکلٹی ممبران و طلباء کو لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صارف اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ اورغیرمعیاری اشیاء وخدمات کی فراہمی کے خلاف شکایات کے ازالہ کیلئے پنجاب تحفظ صارف قانون کے تحت قائم شدہ اداروں سے رابطہ کرے تاکہ غیرمعیاری اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والے عناصر کی سرکو بی اور غیرمعیاری سروسز کی روک تھام ہو سکے تاکہ صارفین رسید کی فراہمی سے لے کرہرطرح کی غیرمعیاری مصنوعات وخدمات کیخلاف پنجاب تحفظ صارف قانون سے تحفظ پائیں۔

متعلقہ عنوان :