اسلام آباد،چاربھکا ریو ں سمیت21جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے چارپیشہ ور بھکا ریو ں سمیت21جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن چار پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 21جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی، تھا نہ آ بپارہ پولیس نے ملزم احمد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ رمنا پولیس نے شراب فروشی میں ملوث غیر ملکی ملزمہ اومولیڈ سارہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 96بو تلیں شراب برآمد کرلی، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم عابد محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,175گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم شاکر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم محمد کامران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے دو ملزمان جما ل الدین اور خیر اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے تین ملزمان شکیب، عدنا ن رفیق اور غلا م جعفر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول، 1,050گرام چرس اور 25لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ نیلو ر پولیس نے دو ملزمان جو اد عالم اور عبدالو حیدکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15لیٹر شراب اور 32بور ریو الو ر بر آمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم با بر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم کا مر ان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 151گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ ہمک پو لیس نے تین ملزمان نصیر احمد، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 948گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چارپیشہ ور بھکاریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔