ایس ایس پی آپریشنزکی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کاانعقادکیا،ایس ایس پی آپریشنزنے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :