راولپنڈی،منشیات مقدمہ میں مجرم کو 14سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزاسنا دی،مجرم سے ہیروئن برآمد ہونے پر 14سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم امریز خان کو 14سال قید اور 05لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم امریز خان کو پیرودھائی پولیس نے گزشتہ سال 2060گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا،پیرودھائی پولیس نے مجرم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چا لان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ۔

سی پی او نے مجرم کوقرار واقعی سزادلوانے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔